آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا ویکسی نیشن سے امریکی معیشت میں بہتری، چین سے آگے نکل سکتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا ویکسی نیشن سے امریکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور یہ چین سے آگے نکل سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق، طویل عرصے بعد پہلی بار امریکی معیشت اب چین کی معیشت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ ایک لمبے عرصے سے چین کی معیشت امریکی معیشت کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی تھی لیکن 2021 میں یہ رجحان ختم ہوسکتا ہے کیوں کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد امریکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کی رائے میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔ واشنگٹن نے بھی 19 کھرب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے جو کہ چند ماہ قبل لگائے گئے اندازے سے بہت زیادہ ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے چیف امریکی اکنامسٹ گریگوری ڈیکو کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت میں بہتری دنیا کے لیے بھی مفید ہے کیوں کہ اس سے دنیا کو کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ گولڈمین ساشیز کا کہنا ہے کہ 2021 میں امریکا کی جی ڈی پی نمو 6.9 فیصد رہے گی جب کہ مورگن اسٹینلی کے مطابق یہ نمو 7.3 فیصد رہے گی۔ جب کہ جی ڈی پی نمو کا چین کا ہدف 6 فیصد ہے۔
یورپ سے سے مزید