• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ایک ارب کورونا ویکسینز کی تیاری کیلئے مالی معاونت مل گئی

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کی مشترکہ کوششوں کے طور پر بھارت میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، بھارت اور امریکا ایک غیر رسمی تزویراتی فورم کا حصہ ہیں جس کا نام کواڈ ہے اور اس کا مقصد چین کا ایشیا پیسِفک خطے میں بڑھتا ہوا اثر رسوخ روکنا ہے۔کواڈ کے پہلے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں رکن ممالک نے کہا کہ وہ ʼبھارت کی سہولت گاہوں میں مؤثر اور محفوظ کووِڈ ویکسین کی وسیع تیاری حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس ورچوئل اجلاس میں آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کی اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر اتحاد کو دوبارہ زندہ کرنے کا عزم کیا۔

تازہ ترین