جمرود(نمائندہ جنگ)جمرود کے پہاڑی علاقہ علی مسجد میں جمرود پولیس پر چلتی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی شہیداور ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گئے ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں گنبدکت چیک پوسٹ پر فائرنگ سے نیازمحمدشہیدہوا، حضرت منیر اور شعور خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جمرود پولیس کے اے ایس آئی نیاز محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او حضرت منیر اور کانسٹیبل شعور خان علی مسجد میں گنبد کت چیک پوسٹ کے پاس دوران ڈیوٹی بیٹھے ہوئے تھے کہ اس وقت ان پر ایک کیری ڈبہ جو علی مسجد سے جمرود کی طرف آ رہا تھا سے اچانک فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نیاز محمد شہید اور حضرت منیر اور شعور خان شدید زخمی ہوگئے۔