• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 75 ڈسکہ کے عوام کی سب سے زیادہ پسندیدہ جماعت کون سی ہے؟


این اے 75 ڈسکہ میں عوام کو سب سے زیادہ کون سی پارٹی پسند ہے سروے رپورٹ سامنے آگئی۔

ملک کی تین بڑی ریسرچ کمپنیز کے سروے میں ووٹرز کی رائے سامنے آگئی، جس کے مطابق ڈسکہ کے عوام نے اپنی پہلی پسند ن لیگ کو قرار دیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف بھی اپنی حریف جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔

ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب میں پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 52 فیصد ووٹرز ن لیگ اور 40 فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے حامی ہیں ۔

آئی پی ایس او ایس سروے میں 45 فیصد ن لیگ اور 27 فیصد پی ٹی آئی کے حامی ہیں۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 36 فیصد ن لیگ اور 32 فیصد تحریک انصاف کے حامی نکلے۔

گیلپ پاکستان اور آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق گزشتہ دو انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔

این اے 75 ڈسکہ میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کیا گیا۔

تازہ ترین