• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا‘ شہبازگل

اسلام آباد (این این آئی‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے‘ باجی کا اکیلے ریس میں دوڑنا اور اول آنا ختم ہوا ‘اب تو مدمقابل آچکا ‘اب بھاگ کر جیتنا پڑتاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا متبادل ناصرف تیار ہوچکا بلکہ لانچ بھی ہوچکا ہے، مریم نواز اپنا متبادل تیار ہونے پر غصہ سے اسلام آباد آ گئیں، لاہور میں کسی اور نے ویڈیو لنک پر پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔ دریں اثناء اپنے بیان میں ڈاکٹرشہبازگل کا کہناتھاکہ باجی کا اکیلے ریس میں دوڑنا اور اول آنا ختم ہوا ‘اب تو مدمقابل آچکا ‘اب بھاگ کر جیتنا پڑتاہے ۔

تازہ ترین