• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،موبائل ہیلتھ یونٹ کے تحت مفت علاج کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے صوبے کے تین اضلاع میں موبائل ہیلتھ یونٹ کے تحت مفت علاج کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ، ابتدائی ایک ماہ کے دوران 23ہزار459 افراد کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادوایات فراہم کی گئیں۔ ہلال احمرسوسائٹی خیبرپختونخواکے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد حامد خان نے کہاہے کہ صوبے میں کورونا کے دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے ضلع کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کیے گئے ہیں، کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران اب تک 12 لاکھ خاندانوں کو براہ راست مدد فراہم کی جا چکی ہے جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کا قیام بھی کورونا رسپانس کی ایک کڑی ہے، یونٹس کے لئے ماہر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ہلال احمر سوسائٹی شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر افتخاراحمد نے کا کہنا ہے کہ چھ ٹیمیں تین اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں ، مستقبل میں دیگر اضلاع تک توسیع دینے پر بات چیت جاری ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس کےتحت ہلال احمر کے ضلعی سیکرٹریز ،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت مشترکہ طور پر مختلف علاقوں کا تعین کرتے ہیں جس کے بعد وہاں موبائل ہیلتھ ٹیمز کوبھجوا کر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے نارویجن ریڈ کراس کی جانب سے مالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر 23459افراد سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں ہیں جن میں 4075 مرد،8955 خواتین جبکہ 10429بچے شامل ہیں، ایک سال تک کی عمر کے بچوں کا تناسب ایک فیصد،چار سال تک کی عمر کے15 فیصد،پانچ سال سے 14 سال تک کی عمر کے 25 فیصد،15 سال سے 50 سال تک کے41 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے18 فیصدتھا، ضلع کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک سب سے زیادہ مریضوں میں جن امراض کی نشاندہی کی گئی ان میں وٹامن کی کمی کے11244 جبکہ دیگر امراض میں امراض تنفس کے 2366،معدے کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد2194 تھی۔
تازہ ترین