• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ جنوبی افریقا ٹریننگ کیمپ: شاداب کو حسن علی کی یاد ستانے لگی


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ دورۂ جنوبی افریقا کیلئے جاری ٹریننگ کیمپ میں اپنے ساتھی کھلاڑی اور دوست حسن علی کو بہت یاد کررہے ہیں۔

شاداب خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ایک اچھا کرکٹر ہے ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امید ہے حسن جلد مکمل صحت یاب ہو کر کیمپ جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کھیلوں گا اور پُرفارم کر کے ٹیسٹ ٹیم میں بھی آؤں گا۔

شاداب خان نے کہا کہ شرجیل خان بہت محنت کر رہے ہیں اور اپنی فٹنس کو بہتر کر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل خان میچ ونر ہے اور ٹیم کو میچ ونرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورۂ جنوبی افریقا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی 26 مارچ کو جنوبی افریقا روانگی شیڈول ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے پہلے سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی حکمت عملی اور کوویڈ پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 دوسری جانب فاسٹ بالر حسن علی کے دو کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگئے، اُن کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔

حسن علی کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے بعد  قومی اسکواڈ میں اُن کی شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین