پشاور ( وقائع نگار)ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ( ر )خالد محمود نے تمام ماتحت انتظامی افسران کو ہنگامی بنیادوں پر کارکردگی دکھانے کے احکامات جاری کردئیے تما م ماتحت نتظامی افسران کو 24 گھنٹے موبائل آن رکھنے اور ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ‘ہفتہ وار چھٹی کی صورت میں بھی افسران کو کسی بھی وقت طلب کیاجاسکتاہے لہذا ضلع سے باہر جانے کی صورت میں اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا اس حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میں ضلعی حکومت اور ضلعی ا نتظامیہ کے ماتحت انتظامی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شمع نعمت ‘ ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان اور 18انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ( ر )خالد محمود کو محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اہم ہدایات جاری کیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور نے کہاکہ وقت کی ضرورت کے مطابق تمام انتظامی افسران ہنگامی بنیادوں پر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے اس سلسلے میں ضروری ہے کہ اپنے اوپر سختی لاگو کریں اور سرکاری فرائض سے بڑھ کر اپنی تنخواہ کو حلال کرنے کیلئے اضافی ڈیوٹی کریں اور اپنے آپ کو صحیح معنوں میں شب وروز ڈویوٹی کرنے کا عادی بنائے انہوں نے کہاکہ پشاور کو اسکے درالخلافہ ہونے کی وجہ سے اسکو اصل مقام دلانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرنی ہوگی اور 100فیصد سے بڑھ کر کام کرنا ہوگا انہوں نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے سٹیزن پورٹل سے زیادہ سے زیادہ رہنمائی حاصل کرنے اور موصول شکایات 24 گھنٹوں کے اندر اندر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی‘انہوں نے تمام افسران کو اپنا ذاتی موبائل نمبر دیتے ہوئے عوامی مسائل اور اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے ہمہ وقت ان سے رابطے میں رہنے کے ہدایات جاری کئے انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ وہ عوام کو حقیقی بنیادوں پر اپنا خادم سمجھیں اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران ان سے کسی قسم کی نرمی کی توقع نہ رکھیں ۔