• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی پاسداری کی جاتی تو ملک آج ایشین ٹائیگر ہوتا، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہاہے کہ حکمران طبقہ قرار دادمقاصد وآئین پاکستان کی پاسداری کرتا تو ملک ایشین ٹائیگر ہوتا ،کرپشن اداروں میں سرایت کرچکی ہے ۔جمہوریت کا الاپ کرنے والی سیاسی جماعتوں نے جمہور کا مذاق اڑایا،ملک ہائبرڈ نظام کے زیر سایہ ہے،اسلام آئے گا تو خوشحالی آئے گی،مدارس ، مساجد ، سکول و کالجز کو ایک نظام میں پرو کرپاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ تفہیم القرآن لال قلعہ لوئر دیر میں تقریب تکمیل بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہاگزشتہ دو ڈھائی سال میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوگئے،مہنگائی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، ملک کی کشتی کو بھنور سےنکالنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آئین پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو ،الیکشن میں طاقت اور دولت کے بل بوتے پر نہیں ، صلاحیت کی وجہ سے لوگ آگے آئیں ، ادارے آزاد ہوں اور ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہ کریں ، پارلیمنٹ کی بالادستی حقیقی معنوں میں قائم ہو ،سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جو پاکستانی عوام کے مسائل حل کر نے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پرڈالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

تازہ ترین