• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست ہوا میں لٹک رہی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے، دیکھتے ہیں کتنےلاکھ لےکر آتے ہیں، یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا خاندان سیلیکٹڈ یا لاڑکانہ کا خاندان سیلیکٹیڈ ہے، یہ لاہور میں ہی پاور شو اور لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، پنجاب کا امن و امان کا مسئلہ ہے انہوں نے رینجرز مانگی ہم نے منظوری دے دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کو ڈھال نہیں بناتا بلکہ عوام کی ڈھال بنتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے خود تو ضمانت کروا لی ہے ، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں، حقیقی سیاستدان عوام کے لیے چھاتی نکالتا ہے انہیں استعمال نہیں کرتا، یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم یاد رکھے کہ اسلام آباد کراچی لاہور ریڈ الرٹ بھی ہے ، روز شہباز شریف اور حمزہ تاریخ پر جاتے ہیں انہیں کال نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے نیب مقدمات بنے وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے، براڈ شیٹ کے متعلق ترجمان ہی بتا سکتا ہے،میں وزارت داخلہ دیکھتا ہوں، سوئس اکاؤنٹس آج نہیں تو کل کھل جائیں گے، یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے چیلنج نہیں ہے، 23 مارچ کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی ،کل سیکرٹریٹ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے سب کو چیلنج دیا ہے کہ ہم نے مہنگائی کو ختم کرنا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ہر صورت ان سے پیسہ نکلوانا ہے، چھوٹے چوروں سےوصولی ہوئی بڑے چوروں سے وصولی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بندہ مر جاتا ہے کیس ختم نہیں ہوتا، اتفاق کرتا ہوں کہ بڑے چوروں سے وصولی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ویکیسن کے خلاف بین الاقوامی مہم جاری تھی، اسپتالوں کے حوالے سے بھی پروپیگنڈہ تھا اس لیے اسپتال جاکر ویکیسن لگوائی، کورونا کی دو لہروں سے کامیابی سے نکلے ان شاء اللہ تیسری سے بھی نکل جائیں گے۔

تازہ ترین