• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے رام گوپال ورما کا ذہن بدل ڈالا

کنگنا رناوت کے مداحوں میں ایک بڑا نام شامل ہوگیا ہے، بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے کنگنا رناوت سے متعلق کہا کہ آپ سے زیادہ ورسٹائل کوئی بھی نہیں۔

آنجہانی بھارتی سیاستدان جے للیتا کی زندگی پر مبنی فلم ’تھلاوی‘ میں کنگنا رناوت کی پرفارمنس نے رام گوپال ورما کا ذہن بدل ڈالا۔

بھارتی فلم ساز بھی بالی ووڈ کوئین کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے ہیں، انہوں نےایک تبصرے میں کہا کہ کنگنا رناوت، ہالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ میرل اسٹرپ سے زیادہ ورسٹائل ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کنگنا رناوت سے متفق نہیں ہوتا لیکن تھلاوی میں اس کی اداکاری نے اُن پر چھاپ چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کنگنا رناوت کی خوب تعریف کی اور اُن کے ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹرپ جیسی ورسٹائل ہونے کے دعوے کو قبول کیا۔

بھارتی فلمساز نےاپنے پیغام میں کنگنا رناوت سے متعلق اپنی رائے سے رجوع کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ماضی میں ان سے متعلق اپنے تاثر پر معذرت بھی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اعتراف کیا کہ میں آپ کا ہالی ووڈ کے بڑے فنکاروں سے تقابل کو درست خیال نہیں کرتا تھا ۔

رام گوپال ورما نے اس موقع پر کنگنا رناوت کی رائے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں آپ سے زیادہ ورسٹائل کوئی نہیں۔

تازہ ترین