• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز پیشی، 4 سو پولیس اہلکار اور افسر تعینات ہونگے، نفری آج نیب آفس پہنچےگی

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور پولیس نے مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کرلئےہیں۔ پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری کے 50ریزرویں یعنی ایک ہزار پولیس اہلکار مانگے ہیں۔

اس طرح لاہور پولیس کے بھی تقریباً 4 سو اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔ سی سی پی اوغلام محمود کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔ رائیونڈ روڈ سے نیب کی طرف آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دی جائے گی۔

نیب آفس کی طرف صرف مریم نواز اور ان کے وکلا کی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

نیب آفس کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا جاچکا ہے جس کی حفاظت کیلئے رینجرز اور پولیس کی بڑی نفری آفس کے اندر اور باہر موجود ہوگی۔ پولیس نفری آج شام تک نیب آفس کی سکیورٹی کیلئے پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین