لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میری قیادت میں مریم نوازکےساتھ نیب جائے گی، پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے۔انہوں نے کہاکارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں، نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروںگا۔