• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے۔ نئی دلی میں بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ ہے اور یہ نئی دلی سمیت مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئی ہے۔ 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے کیسز ریاست مہاراشٹرا، گجرات، پنجاب میں بھی رپورٹ ہوئے۔ مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی قسم کے 20 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے اور نئی قسم میں کسی تعلق کا ابھی نہیں کہہ سکتے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سینٹر  فار مالیکیولر مائیکرو بایولوجی راکیش مشرا نے کہا کہ نئی قسم تیزی سے پھیلنے والی نہیں۔


انھوں نے کہا کہ ڈبل میوٹنٹ وائرس، وائرس کی دو اقسام سے مل کر بنتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گذشتہ 14روز سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ملک میں 72 گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین