• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر میڈونا پر شدید تنقید

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو ماضی میں اپنی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اپنی البم کو پروموٹ کرنے کے لئے میڈونا نے سال 2015 میں کسی دوسری لڑکی کے جسم پر اپنا چہرہ لگایا تھا اور یہ تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی تھی۔

امریکی پاپ گلوکارہ نے جس لڑکی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے اپنے لئے استعمال کیا تھا اس لڑکی نے سال2017 میں انسٹاگرام پر ہی اپنی اصلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج سے دو سال پہلے میڈونا نے میری تصویر کو استعمال کیا اور میرے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگا دیا۔

28 سالہ آسٹریلوی لڑکی نے لکھا کہ میرے ساتھ سب سے عجیب اور دلچسپ چیز ہوئی۔ مجھے پہلے لگا کہ میرے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ میں نے میڈونا کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی پر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

سوشل میڈیا پر میڈونا کی اس حرکت پر ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی گلوکارہ پر زور دیا جارہا ہے کہ انہوں نے جس لڑکی کی تصویر استعمال کی اسے کریڈٹ دیں۔

تازہ ترین