• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے، حماد اظہر

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعتماد کیے جانے پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافی چارج دینے کے لیے وزیراعظم کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد پاکستان کی معیشت میں خاطر خواہ استحکام آیا ہے، معیشت کو مستحکم اور آگے بڑھانے کا کام جاری رکھنا ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چین متاثر اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی قیادت میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے۔

تازہ ترین