• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف کی کڑی شرائط، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے مشکلات


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط کے بعد ملک بھر میں موجود ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ سال کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان، کے پی اور جنوبی پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ہائی رسک شمار کیے جاتے ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک علاقوں کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ان علاقوں میں منظور اور مسترد درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نے ریذیڈنٹس اور نان ریذیڈنٹس سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

تازہ ترین