• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں پر مشتمل خوراک سے موٹاپے ختم اور صحت مند زندگی میں اضافہ ممکن، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نہ صرف وہ غذا جو موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ ایک اہم چیز وہ میٹابولک فوائد بھی ہے جو کہ غذا کے جزو بدن بننے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ زندگی کی مدت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔  

ای لائف میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق غذا میں سلینئیم شامل کرنے سے یہ خوراک کو موٹاپا روکنے میں معاونت کرتی ہے۔ اس نے چوہوں کو میٹابولک فوائد پہنچائے۔ 

چوہوں پر کی جانے والی اس تحقیق سے امکان ہے کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کے ساتھ کھانے پینے سے متعلق احتیاط اور پابندی کے فوائد بھی سامنے آئیں، جبکہ لوگوں کو نارمل خوراک کھانے کی اجازت بھی ہوگی۔

اس قسم کی متعدد خوراک دکھائی گئیں جو کہ صحت مند زندگی کی مدت بڑھاتی ہیں، جن میں سے ایک ثابت شدہ طریقہ کار جس کے تحت خوراک میں  امینو ایسڈ جسے میتھیونائن کہتے ہیں، کا استعمال روکنے سے کئی جانوروں جن میں کہ انسانوں کے علاوہ میملز شامل ہیں، ان کی صحت مندانہ زندگی میں اضافہ ہوا۔ 

حالیہ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ میتھیونائن پر پابندی کے صحت مند زندگی پر اثرات جانوروں کی طرح انسانوں پر مرتب ہونگے۔ یہ پریکٹس کچھ لوگ چاہیں تو استعمال کرسکتے ہیں۔ 


مثال کے طور پر وہ صرف سبزیوں کو اپنی خوراک بنالیں، ہوسکتا ہے ایسا سب نہ کرسکیں۔

موجودہ تحقیقی ٹیم اورنٹرخ فائونڈیشن فار دی ایڈوانسمینٹ آف سائنس، کولڈ اسپرنگ نیویارک پر مشتمل تھی، اور اسکا مقصد ایک ایسا انٹروینشن تیار کرنا ہے جوکہ میتھیونائن کے استعمال روکنے سے ظاہر ہوئے اور ساتھ ہی کسی بھی شخص کو نارمل اور کسی پابندی کے بغیر کھانے پینے کی اجازت دینے کے ساتھ اس کی صحت مندانہ زندگی میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

تازہ ترین