• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ کمیشن اجلاس: جوہری معاہدے کے عملدرآمد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کا عزم

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے قائم جوائنٹ کمیشن کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن( JCPOA ) جسے عرف عام میں ایران نیوکلیئر ڈیل بھی کہا جاتا ہے، اُن کا جوائنٹ کمیشن کا یہ اجلاس جمعہ کے روز آن لائن منعقد ہوا تھا۔

اس اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے ڈپٹی وزرائے خارجہ و پولیٹیکل ڈائریکٹرز نے شرکت کی جبکہ صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینرک مورا نے کی۔

21 دسمبر کے جوائنٹ منسٹیریل اعلامیے کے تناظر میں امریکا کی اس ڈیل میں مکمل واپسی کے امکان پر غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام شرکاء مثبت انداز میں اس معاہدے پر عملدرآمد کی مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اجلاس کا دوسرا سیشن آئندہ ہفتے ویانا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مختلف ماہرین کے گروپ کے ساتھ ملکر اس ڈیل کے تحت پابندیوں کے اٹھانے اور نیوکلیئر ڈیل پر عملدرآمد کے اقدامات کی واضح نشاندہی کی جائے گی۔

تازہ ترین