• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: سحروافطار اورتراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، ڈپٹی کمشنر

میرپورخاص(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے مہینے میں احترام رمضان ایکٹ پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دربارہال میں ماہِ رمضان کے انتظامات کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماء کرام نے بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی کی فراہمی،تجاوزات کے خاتمے،صفائی کے انتظامات بہترکرنے منافع خوری اوردیگر مسائل پیش کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میرپورخاص کوہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے، تجاوزات کاخاتمہ کرنے اورناجائز منافع خوری کوروکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین