• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان معصوم یا ڈی کوک چالاک؟ سوشل میڈیا پر بحث

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔ شائقین کرکٹ جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو چالاک اور چیٹر کہہ رہے ہیں۔

ایک شخص نے کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے ڈی کوک کو پسند کرتے تھے اور معصوم سمجھتے تھے تاہم آج انہوں نے چیٹنگ کی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کرکٹ اب جینٹل مین گیم نہیں رہا۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک آپ کی حرکت بالکل بھی مزاحیہ نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان کے لئے تالیاں اور ڈی کوک آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

تازہ ترین