• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر میں شہری سے چھ مسلح ملزمان نے تین کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین لیے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے ملازم  کو گزشتہ روز تین کروڑ روپے کی ادائیگی پرائز بانڈ کی شکل میں ہوئی تھی۔ 2 لاکھ 50 ہزار روپے والے پرائز بانڈ بلڈر کا ملازم لے کر بینک جا رہا تھا کہ جمشید کواٹر کے علاقے جمشید روڈ نمبر چار پر موٹر سائیکلوں پر سوار مبینہ طور پر چھ سے زائد ملزمان نے اسے بینک کے باہر گھیر لیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملزمان لوٹنے والے کے تعاقب میں آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق لوٹ مارکی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جیو نیوز نے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، رائیڈر کے پیچھے ملزمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے، چار موٹرسائیکل پر چھ ملزمان موجود تھے۔

تازہ ترین