• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل احتیاط کے باوجود بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔


وکی کوشل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔


اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’تمام تر احتاطی تدابیر کے باوجود بھی بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئےمیں اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہوں اور ڈاکٹرکی ہدایات کے مطابق علاج کر رہا ہوں۔‘

وکی کوشل نے حال ہی میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ’جلد اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں، اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین