• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگل ڈوز کیلئے عمر کی حد 70سال کردی گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکیسن کین سائینوبائیو میں عمر کی حد 70سال کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد  کے مطابق گزشتہ روز سنگل ڈوز ویکیسن لگانے کی عمر 80 سال سے رکھی گئی تھی جبکہ اسلام آباد میں اب سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جا سکتی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکیسن کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز ویکیسن کی سہولت اب 70سال کے افراد کو بھی حاصل ہے، یہ ویکسین کا ایک شاٹ ہے، اس سے بزرگوں کے لیے کم پریشانی ہے۔

تازہ ترین