تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔
ایک بیان میں جہانگیر ترین نے پی پی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں پی پی کی قیادت سے نہیں مل رہا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے جہانگیر ترین کی آئندہ ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین مخدوم احمد محمود سے مل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے کراچی میں آصف زرداری سے ملیں گے۔
شہلا رضا نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑنے اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر جہانگیر ترین پی پی میں شامل ہوگئے تھے تو عثمان بزدار ہوں گے نہ ہی عمرا ن نیازی رہیں گے۔