• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہر دھماکا خیز مواد برآمد

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیویارک پولیس کے مطابق میئر نیویارک ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے جس کے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران جلائی اور پھینکی گئی ایک ڈیوائس دراصل دھماکا خیز مواد پر مشتمل تھی، جسے ایک جار میں بھرا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ جار میں میں نٹس، بولٹس اور پیچ موجود تھے اور اسے سیاہ ٹیپ سے لپیٹ کر اس میں فیوز لگایا گیا تھا۔

ہفتے کے روز میئر کے گھر کے باہر ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک شخص نے اسے پھینکا، تاہم دھماکے سے پہلے ہی مواد خود بجھ گیا۔

کمشنر نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں۔

کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران 2 آلات سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، پہلی ڈیوائس میں دھماکا خیز مواد موجود تھا جبکہ دوسرے آلے کا ابھی بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ میرے خیال میں واقعہ پیش آنے کے وقت ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں میئر ظہران ممدانی نے احتجاج کی مذمت کی اور کہا کہ احتجاج کے دوران تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہ کہ دھماکا خیز آلہ استعمال کر کے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناصرف مجرمانہ عمل ہے بلکہ انتہائی قابلِ مذمت بھی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید