• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگیں، ایچ آر سی پی کا مطالبہ


پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے اس تاثر کی مذمت کرتے ہیں کہ پردے سے جنسی زیادتی رُک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کے بجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔


ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم عمران خان معافی مانگیں۔

ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان جنسی زیادتی کی وجوہات کے بارے میں اُن کی لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی کہا کہ زیادتی کےمتاثرین میں بچوں سے لےکر غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بننے والے شامل ہوتے ہیں، جنسی زیادتی پُرتشدد عمل ہے، حکومت اس سے نمٹنے کے عہد کی تجدید کرے۔

تازہ ترین