مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز میں کوئی اختلاف نہیں۔
ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز سیاست سے کنارہ کش ہوئی ہیں اور نہ ہی وہ خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز تھی مگر اب وہ بہتر اور سیاسی طور پر متحرک بھی ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر 2 سے 3 دن بعد ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس کرتے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لے کر سیاسی غلطی کی ہے، اس وقتی فائدے سے پی پی کو سیاسی نقصان ہوگا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کاایک بیانیہ ہے، کسی عہدے کی لالچ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت واقعی ناساز ہے۔ پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ممکن ہے اُن کا فضل الرحمٰن سے رابطہ ہو۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری کوشش ہے مڈٹرم انتخابات ہوجائیں تاکہ عوام کو اس حکومت سے چھٹکارا ملے۔