• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقہ کٹس پر آئی سی سی کی ٹرولنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کو ان کی کٹس پر ٹرول کردیا۔ 

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے دونوں ٹیموں کی کٹ پر تصویری میم کے ذریعے دلچسپ انداز میں ٹرول کیا گیا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان دونوں ہی ایسے ممالک ہیں جو کرکٹ کے کھیل میں کٹ کے لیے ہمیشہ ہی سبز رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ 

اکثر دونوں ممالک کی کٹس میں رنگ کے ہلکے یا تیز ہونے کی وجہ سے فرق رہا ہے، لیکن اب حالیہ ون ڈے سیریز میں دونوں ممالک کی کٹس تقریباً ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کی کٹس میں ہلکے رنگ کی جرسی جس کی آستینیں گہرے رنگ کی اور ٹراؤزر بھی اسی طرح گہرے رنگ کا ہے۔ 

گو کہ دونوں ٹیموں کی کٹ ڈیزائن میں کچھ مختلف ہے، لیکن اس دلچسپ بات یہ ہے سبز کے علاوہ جو دونوں ٹیموں نے رنگ کٹ کے لیے استعمال کیا وہ پیلا ہے۔

پہلے ون ڈے میں ایک جیسی کٹ کے بعد دوسرے میچ کو بریسٹ کینسر ڈے سے منسوب کرکے جنوبی افریقہ نے گلابی رن کی کٹ پہنی۔ 

تاہم تیسرے ون ڈے میں جب جنوبی افریقی ٹیم اپنی روایتی کٹ میں آئی تو آئی سی سی نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ آج اپنی معمول کی کٹس میں آگئے۔ 

ساتھ میں انھوں نے دو ایک جیسے اسپائڈر مین والی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ایک دوسرے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔


تازہ ترین