• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج پر تنقید کرنیوالوں کو قید، جرمانے کی سزاؤں کا مسودہ قانون منظور

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بدنام کرنے والے فرد کو دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔راجا خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے پیش کردہ کرمنل لاء ترمیمی بل زیرغور آیا۔کمیٹی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ، مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اور ندیم عباس نے بل کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہوگا، بل کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت مخالفت میں ووٹ دے چکی ہے، تین صوبوں نے ابھی تک رائے نہیں دی، یہ بل خود ہمارے اداروں کے خلاف ہے، ہم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں تاہم نیک نیتی سے تنقید کو غلط نہیں کہنا چاہیے، مقدس گائے کیوں بنا رہے ہیں؟

تازہ ترین