• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈیننس کے ذریعے منی بل، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل قائمہ کمیٹی میں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات نے کو بتایا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک اور دیگر امور پر صدر مملکت کی طرف سے جاری کردہ آرڈی ننسز آئینی طورپردرست ہیں، آئین صدرکوآرڈی ننسز کے اجرا کامینڈیٹ دیتا ہے ۔تفصیلی گفتگوکے بعد کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیرپارلیمانی امور‘وفاقی وزیرقانون اوراٹارنی جنرل کو مدعوکرنے کافیصلہ کیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس بدھ کویہاں چیئرمین فیض اللہ کموکہ کی زیرصدارت منعقدہوا‘اجلاس میں منی بل کے حوالہ سے احسن اقبال اوردیگرایم این ایز کے ایوان میں پوائنٹ آف آرڈر سے متعلق معاملہ پرسیکرٹری وزارت پارلیمانی امورنے 2008 سے لیکر2013 تک پیپلزپارٹی کے دورحکومت، 2013 سے لیکر2018 تک مسلم لیگ ن کے دورحکومت اور2018 سے لیکراب تک تحریک انصاف کے دورحکومت میں صدرمملکت کی جانب سے آرڈی ننسز کے نفاذ کی تفصیلات پیش کیں‘انہوں نے بتایا مشیرپارلیمانی امورکے آئینی وقانونی ایڈوائس کے مطابق صدرمملکت کی جانب سے آرڈی ننسز کے نٖفاذ پرحکومتی موقف درست ہے۔احسن اقبال اوراپوزیشن کے دیگرارکان کاموقف تھا کہ کسی بھی آرڈی ننس کے نٖفاذ میں عوام پراس کے مالیاتی اثرات کاجائزہ لینا چاہئیے۔ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈی ننس،منی بل سے عوام سے 700 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

تازہ ترین