• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی قوتوں کے ایماء پر تعلیمی اداروں کی بندش قبول نہیں‘جے ٹی آئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش قبول نہیں، یہ سب کچھ بیرونی قوتوں کی ایماء پر کیا جارہا ہے اس سے ملک کی نوجوان نسل تباہ ہوکر رہ جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، جے ٹی آئی کے ضلعی صدر حافظ فضل الرحمٰن سمالانی ، ہدایت اللہ پیرزادہ ، حسن شہاب و دیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کےسامنے جمعیت طلباءاسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی ۔ مقررین نے کہاکہ جمعیت کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی بندش ایک سازش ہے جو نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہے ۔ پاکستان حاصل کرنے کے لئے اسلام کے نام پر قربانیاں دی گئیں ۔ بیرونی قوتوں نے پہلے ہی نظریہ اور جغرافیہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کو الگ کرکے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا اور عصری اداروں میں اپنی مرضی کا نصاب رائج کردیا جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں سائنس دان اور انجینئرز پیدا نہیںہوسکے ۔ ملک کے 98فیصد سرکاری تعلیمی ادارے تباہ حال ہیں جہاں اکثر اساتذہ ڈیوٹی بھی نہیں دیتے ۔ملک میں کرپشن کو فروغ دیا گیا اب پھر تعلیمی سال ضائع کیا جارہا ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔
تازہ ترین