• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کےمطابق تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقے راجہ پور برکت حسین سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی12ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ نیوملتان کےعلاقے قذافی کالونی غلام زکریا سے دوڈاکو تین تولہ سونا،7ہزار نقدی سمیت موبائل لےگئے ،تھانہ دہلی گیٹ کےعلاقے محمد مدثر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، واقعات کی اطلاعات پر پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

تازہ ترین