• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی پر دیہی علاقوں سے 21افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر دیہی علاقوں سے 21افراد کو گرفتار کرلیا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ دیہاتی علاقوں زندئی کیمپ‘ ظاہر آباد‘ پھندو چوک‘ پیر بالا اور ورسک روڈ کے مختلف علاقوں میں پری رمضان آپریشن کے دوران فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامہ نظر انداز کرنے پر 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرانفروشی میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے پشاور سے گرانفروشی کے خاتمہ کا تہیہ کیا ہوا ہے اس سلسلے میں شہری اور دیہاتی علاقوں میں کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا
تازہ ترین