معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو ایک ادھوری لوَ اسٹوری: چنگاریاں کے یوٹیوب پر قلیل وقت میں ہی ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے۔
صبا قمر نے سالگرہ کے دن 5 اپریل کو اپنے یوٹیوب چینل پر میوزک ویڈیو ریلیز کی تھی جس کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔
قلیل وقت میں ویڈیو پر ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرنے پر صبا قمر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنی میوزک ویڈیو کے پوسٹر ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔
یاد رہے کہ چنگاریاں صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6 ہے، جس میں وہ خود پہلے ہنسی مسکراتی اور پھر روتی بھی دکھائی دیں۔
اس قسط کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ قسط ان کے احساسات کی عکاسی کررہی ہے اور ان کے لیے بہت خاص اور دل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کی عظیم خان سے شادی کی خبریں زیرگردش تھیں جسے انہوں نے ایک پیغام کے ذریعے یہ کہتے ہوئے رد کردیا تھا کہ وہ اور عظیم خان شادی نہیں کر رہے۔