• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومان، غیر ملکی شہریوں کی آمد پر پابندی برقرار

اومان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اومانی شہریوں کے لیے نیا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

اومان کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سرکلر کے مطابق ایئرپورٹس پر صرف اومانی شہریوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

اومان کے لیے آپریٹ کی جانے والی پی آئی اے سمیت تمام ایرلائنز کو نئی ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔

اومان سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے مطابق اومان کےشہریوں کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہریوں کی اومان آمد پر پابندی بر قرار ہےجبکہ اومانی شہری جنہیں 5 اپریل تک ویزہ حاصل ہے، وہ داخل ہو سکیں گے۔

اومان سی اے اے کے مطابق  کسی بھی ملک سے آنے والے اومانی شہریوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین