• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے بیان کے ردعمل میں جمائما نے قرآن کی آیت شیئر کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر کی جانب سے دیے گئے خواتین کے لباس اور ’ریپ‘ سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عمران خان کے بیان کا مقصد غلط نکالا گیا ہوگا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 4اپریل کو ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ واقعات سے متعلق ایک خاتون کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو ’ریپ‘ واقعات سے جوڑا تھا۔وزیر اعظم کے مذکورہ بیان پر کئی سیاسی، سماجی شخصیات اور تنظیموں نے بھی مذمت کی تھی جب کہ اب ان کی سابق اہلیہ نے بھی ان کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے متعدد ٹوئٹس میں عمران خان کے بیان سے اگرچہ اختلاف نہیں کیا مگر انہوں نے ان کی واضح طور پر حمایت بھی نہیں کی اور خیال ظاہر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا مطلب غلط لیا گیا ہوگا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کی گئی تھی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ ٹوئٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں مرد حضرات کو اپنی آنکھیں جھکائے رکھنے اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا۔ساتھ ہی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ قصور مرد حضرات کا ہی ہے۔

تازہ ترین