• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے دیہی شہری ترقیاتی منصوبے85:کروڑ 60لاکھ خرچ ہونگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کے دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 85کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کیےجائیں گے،یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت منعقد ہونیوالے لوکل پلاننگ بورڈکے جلاس میں کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں 174 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ان منصوبوں پر78 کروڑ72 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع منصوبوں پر42کروڑ37 لاکھ روپے خرچ ہونگے جبکہ تحصیل کونسل صدر میں منصوبوں پر20 کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔اسی طرح جلالپور پیر والا کی میونسپل کمیٹی میں2کروڑ 65لاکھ روپے جبکہ تحصیل کونسل جلالپور پیروالا میں ترقیاتی منصوبوں پر2کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل ہونگے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے چاروں طرف واقع اس پراجیکٹ پر 5کروڑ61 لاکھ روپے لاگت آئے گا۔ اس کے علاوہ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے رشید آباد چوک سے علی چوک تک باوا صفرا روڈ کی کارپٹنگ کی جائے گی۔ تحصیل کونسل شجاع آباد میں1کروڑ 70 لاکھ جبکہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد میں10 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ لوکل پلاننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم،میٹروپولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین