• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، رمضان کے بعد احتجاجی تحریک فضل الرحمٰن کے مشورے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) صاحب فراش مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی پی ڈی ایم کے رفقا سے غیر رسمی صلاح مشوروں کے بعد طے کرلیا ہے کہ ماہ صیام کے بعد احتجاجی تحریک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ ملک گیر پیمانے پر شروع کردی جائے گی

 اس کے لئے لائحہ عمل وضع کرنے کی غرض سے حزب اختلاف کے اس اتحاد کی صوابدید پر کم و بیش چھ ہفتے ہونگے،پھٹنے پھاڑنے کا عمل چہار سو جاری ہے.

 اگر پیپلزپارٹی کے سربراہ نے پی ڈی ایم کا سندیسہ چاک کیا ہے تو حکمر ان پارٹی کا بخیہ بھی ادھڑ رہا ہے لاہور ان دنوں حکومتی اکھاڑ پچھاڑ کا مرکز بن گیا ہے ہر محاذ پر پسپائی حکومت کا مقدر بن رہی ہے 

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رمضان المبارک میں اشیائے خرید کے نرخوں پر کڑی نگاہ ود رکھیں گے اب جبکہ دو یا تین روز بعد ماہ مقدس شروع ہورہا ہے ضروری چیزوںاور اشیائے خورونوش کےبھائو معلوم کرلئے جائیں حکمرانوں کی بے بسی یا عوام کےساتھ مذاق کا خودہی اندازہ ہوجائے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی ترت اپنے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ صوبائی اسمبلی کے دو درجن کے لگ بھگ ارکان اس وقت پارٹی کے راندہ درگاہ رہنما جہانگیر خان ترین کے ہمنوا ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان حالات میں صوبائی حکومت کو اکثریتی تائید حاصل ہونے کا ثبوت دینے کی غرض سے فوری طور پرا عتماد کا ووٹ حاصل کرناچاہئے۔

تازہ ترین