• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کو استعفے بھجوادیے


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بھجوا دیے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا۔


پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شیری رحمان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ کی جانب سے بھی پی ڈی ایم عہدوں سےاستعفے بھجوائے گئے ہیں۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرنے والوں کیلئے کہنا ہے کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ان کا اپنا راستہ ہے اور پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔

تازہ ترین