• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے، یکم اپریل سے لگائے جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن 26اپریل تک نافذالعمل رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 فی صد سے زائد مثبت کیسز والےشہروں میں آؤٹ ڈور شادیوں اور تقریبات پرپابندی ہوگی۔


سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے مطابق ان شہروں میں مزار بھی زائرین کے لیے بند رہیں گے، ہفتےاور اتوارکو تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔

پنجاب بھر میں تمام تفریحی مقامات اور تمام سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

تازہ ترین