کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ 18 اپریل اتوار سےشروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ اس بات کا اظہار سید محمد طلحہ ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی ایندھن تنصیبات یا انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل بہت واضح ہوگا، ایرانی فورسز خطے میں امریکی یا متعلقہ ایندھن، انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے قندھار میں تکنیکی مدد اور آلات ذخیرہ کرنے کی سہولت کو تباہ کردیا۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس دفاعی میزائلوں کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں جمعرات کے روز ایک کے سی 135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے کے حادثے میں 6 امریکی ائیرمین ہلاک ہو ئے۔
برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کیلیے اتحادیوں سے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر ایران کی پاسداران انقلاب کے لیے حساس معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کا الزام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منگل کو 2 گھنٹے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے۔
بحری ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ٹینکر ٹریکرز نے رپورٹ جاری کی ہے۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں کہا کہ دو ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ کے لوگ جنگ کے ہولناک تشدد کا شکار ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ کُن حملوں میں پورے خطے میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران نے ملٹی پل ری انٹری ٹارگٹ ایبل میزائل کا استعمال کیا ہے۔
اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ عالمی ادارے، میڈیا اور سول ادارے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کیلئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور سابق کپتان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ بھی دی۔
فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر طرح طرح کی اطلاعات سامنے آنے لگی تھیں ۔ 12 مارچ کو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں۔