• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ کے تمام سپراسٹار بناوٹی اداکاری کرتے ہیں، نواز الدین صدیقی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بولی وڈ کے تمام سپر اسٹار بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم گینگ آف واسے پور، بجرنگی بھائی جان اور رئیس سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بولی وڈ کے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے کہلائے جانے والے بولی وڈ کے سپر اسٹار حقیقی اداکاری کے بجائے بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں شوق رکھنے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے سے یہ کہوں گا کہ اگر آپ لوگوں کو اداکاری کرنی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر چھپے حقیقی اداکار کو سامنے لائیں، بجائے اس کے کہ آپ کسی اور سے متاثر ہو کر اس کی طرح اداکاری کریں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی سپراسٹار کی طرح ہی اداکاری کریں گے تو پھر لوگ آپ کو کیوں دیکھیں گے لیکن اگر آپ اداکاری کے فن کو قدرتی صلاحیتوں کے ساتھ دکھائیں گے تو لوگوں کی تمام تر توجہ آپ پر ہی ہوگی اور ایسے اداکاروں کو لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین