• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے پاکستانی کو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر کے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے پاکستانی شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی بی ایس ایف کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بارڈر پوسٹ نمبر 942کے قریب 40؍ سالہ پاکستانی شہری شبیر مبینہ طور پراچانک سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلا گیاجسے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ مسلسل آگے بڑھتا رہا۔

تازہ ترین