• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 11 مقامات مظاہرین سے کلیئر نہ کرائے جا سکے


لاہور میں آج تیسرے روز بھی مذہبی جماعت کے تحت احتجاج جاری ہے، شہر میں 11 مقامات کو مظاہرین سے تاحال کلیئر نہیں کرایا جا سکا ہے۔

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک، اسکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، مانگا منڈی ملتان روڈ بند ہیں اور ان علاقے کے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے لاہور کے علاقے موہلنوال، کرول گھاٹی، رنگ روڈ، بتی چوک، محمود بوٹی کو بھی اب تک بند کر رکھا ہے۔

چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کچا جیل روڈ، داروغہ والا ، شادباغ میں ابھی بھی احتجاج جاری ہے۔


ان تمام علاقوں میں ٹریفک کا نظام معطل ہونے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین