• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے دادا کی آخری رسومات میں شرکت لے لیے برطانیہ واپسی پر خصوصی سفارتی استثنیٰ حاصل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ ہیری کے برطانیہ واپس پہنچنے سے پہلے ہی انہیں اس بات سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انہیں خود کو قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق شاہی مبصر کرس شپ نے کہا ہے کہ ’اُن کا خیال تھا کہ ہیری اپنے دادا کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کےلیےخصوصی سفارتی استثنیٰ حاصل کریں گے لیکن شہزادہ ہیری نے ایسا نہیں کیا۔‘

ڈیوک آف سسیکس کےخصوصی سفارتی استثنیٰ حاصل نہ کرنے کے بارے میں شاہی مبصر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہیری نے اپنے آس پاس ہونے والی قیاس آرائیوں کی وجہ سے سفارتی استثنیٰ حاصل کرنے سے انکار کیا کیونکہ لوگ انہیں کوئی خصوصی رعایت حاصل کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

شاہی مبصر کرس شپ نے ہیری کے قرنطینہ دورانیے کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ اپنے دو ٹیسٹ کرواتے ہیں، ایک قرنطینہ کے آغاز میں اور دوسرا قرنطینہ کے پانچویں دن اور اگر آپ کے دونوں ہی ٹیسٹ منفی آتے ہیں تو آپ قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔‘

شاہی مبصر نے مزید کہا کہ ’لہٰذا ہیری کو ان ایس او پیز پر اچھی طرح سے عمل کرنا چاہیے تا کہ وہ ہفتے کے روز آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔‘

شہزادہ ہیری کی اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات سے قبل برطانیہ پہنچنے کی تصاویر بھی میڈیا پر آگئی ہیں۔

ڈیوک آف سسیکس  کی جانب سے بکنگھم پیلس کے شہزادہ فلپ کی موت کے اعلان کے بعد ہینامریکا سے برطانیہ پہنچنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کردیا تھا۔ 

تازہ ترین