• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی کے لوگوں نے پولیس اہل کاروں کو اغوا کرنا شروع کردیا،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ملک میں بے امنی پھیلارہی ہے، پاکستان ایسا ملک نہیں کہ ایمبولنس بھی نہ چل سکے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کا ایجنڈا کچھ اور ہے، حکومت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کابینہ کو سفارش بھیج دی ہے، ٹی ایل پی کے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں پر پابندی کا فیصلہ وزارت قانون دیکھے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ نے رپورٹس اور پنجاب حکومت کی سفارش پر پابندی کا فیصلہ کیا، تحریک لبیک کا ایجنڈا  تھا کہ ملک کو جام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیا دنیا میں کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایمبولنسز پر حملہ کیا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ کل تک کلیئر کردیے جائیں گے۔

تازہ ترین