• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انخلا کا وقت آچکا، افغانستان کیساتھ سفارتکاری بڑھائیں گے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، افغانستان میں مستقل موجودگی نہیں چاہتا۔ افغانستان سے انخلا کا وقت اب آچکا ہے۔  

آج کابل میں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان کیساتھ اپنی سفارتکاری کو بڑھائے گا اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پر تعاون جاری رکھے گا۔ 

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کی افغانستان سے سیکیورٹی شراکت داری پائیدار ہوگی۔ امریکا کے اتحادی برابری کی سطح پر افغانستان میں شراکت داری قائم کرنے کے پابند ہیں۔ امریکی فورسز پر طالبان کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 


انھوں نے کہا کہ افغان حکام نے صدر بائیڈن کے انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، افغان شہری امن چاہتے ہیں۔ افغان امن عمل کے شرکا طالبان کے فیصلہ کن ردعمل کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین