اسلام آباد(اے پی پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے محسن انسانیت کے دربار میں کیسے پیش ہوں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فوادچوہدری کا کہناتھاکہ بیماروں کا راستہ روک کر‘ بھوکے کی روزی چھین کر‘ غریب کی املاک جلا کر۔ اس محسن انسانیت کے دربار میں تم کیسے پیش ہو سکو گے؟۔ان کا مزیدکہناتھاکہ گریبان چاک‘منہ سے نکلتے جھاگ‘ ہاتھ میں ڈنڈا اور زبان پہ گالی۔ کیا اس خلق عظیم کے حضور تم اس حلیے کے ساتھ جاو گے؟۔