• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں ساڑھے 13 ہزار سے زائد اموات


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 96 لاکھ 92 ہزار 704 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 99 ہزار 553 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار 295 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 926 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 87 لاکھ 51 ہزار 107 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 993 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 139 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 759 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار 980 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 74 ہزار 335 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 65 ہزار 954 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار 93 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 73 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 51 لاکھ 87 ہزار 879 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 4 ہزار 398 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 75 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 191 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 80 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 35 ہزار 31 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 40 لاکھ 86 ہزار 957 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 937 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 26 ہزار 156 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 882 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 96 ہزار 685 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 141 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 30 لاکھ 95 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 791 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 142 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 94 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 468 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 364 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 110 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 481 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 78 ہزار 425 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین